5 جنوری 2014 - 20:30
شہلا رضا کی گاڑی پر پراسرار فائرنگ کا معمہ حل نہیں ہو سکا

بلاول بھٹو زرداری نے ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا کو ٹیلیفون کرکے فائرنگ کے واقعے کی معلومات حاصل کیں اور سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ شہلا رضا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کیجائے۔

ابنا: پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنماء اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی گاڑی پر فائرنگ کا پراسرار واقعہ کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔ گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے گولی کا خول ملا اور یہ گولی سیٹ میں لگی تھی۔ گولی اسی طرف ماری گئی تھی جہاں شہلا رضا بیٹھتی ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ گولی کب چلی اور کس نے چلائی ہے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہلا رضا کو ٹیلیفون کرکے گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی معلومات حاصل کیں اور سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ شہلا رضا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

.....

/169